نیروبی،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کینیا میں گزشتہ روز منعقدہ عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوہورو کنیاٹا کو برتری حاصل ہے۔ تاہم اپوزیشن رہنما اور ان کے سیاسی حریف رائلہ اوڈنگا نے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق تیرہ ملین ووٹوں کی گنتی کے بعد کنیاٹا کو پچپن فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف اوڈنگا کو چوالیس فیصد ووٹ ملے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان 1.4 ملین ووٹوں کا فرق ہے۔ نتائج کے حوالے سے اختلافات کے سبب یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے اس ملک میں پر تشدد واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔